نئی دہلی ،4جنوری(ایجنسی) ہندوستانی مارکیٹ میں چین ساختہ سامان غلبہ بڑھتا ہی جا رہا ہے. خاص طور پر بات کریں اسمارٹ فون مارکیٹ کی، تو یہاں چینی کمپنیاں پوری طرح چھائی ہوئی ہیں.
ایک تازہ رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ سال چینی اسمارٹ فون ساز کمپنیوں نے کل مارکیٹ کی 40 فیصد شیئر پر قبضہ کر لیا ہے. واضح رہے کہ ہندوستان دنیا کے دوسرے سب سے بڑے اسمارٹ فون مارکیٹ ہے.
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">چین کے سرکاری اخبار چائنا ڈیلی نے عالمی تحقیق کمپنی انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن کے حوالے سے لکھا ہے کہ گزشتہ سال تیسری سہ ماہی میں سیمسنگ کے بعد سب سے زیادہ فروخت Lenovo کی فون کی رہی.
سروے ہندوستان کے 30 بڑے شہروں میں کرایا گیا. اس کے مطابق مارکیٹ میں 10.7 فیصد شیئر کے ساتھ زیاومی تیسرے مقام پر رہی ہے. مجموعی طور پر ہندوستانی اسمارٹ فون مارکیٹ میں گزشتہ سال چینی موبائل کمپنیوں نے 40 فیصد شیئر پر قبضہ کر لیا.